ویب سائٹ کے بارے میں

azramughal.com گوگل پہ رابطے کی یہ ویب سائیٹ
اپنے ان اردو قارئین اور شائقین کی پسندیدگی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہے وہ قارئین جو بنیادی طور پر ‘عذرا مغل’ کی شاعری اور نثر کے مداح ہیں اور ملک کے طول عرض اور بیرون ملک کتب کی نا دستیابی کی صورت میں مطالبہ کرتے آئے تھے کہ ہمارے مطالعے کے لئے بھی یہ کتب اور عذرا مغل کی تازہ اور شائع شدہ شاعری دستیاب ہونی چاہئے
اس ویب سائٹ میں عذرا مغل کی شاعری جو اگرچہ مکمل نہیں ہےاس میں سے تین کتب کے نسخے
جو من میں آیا *
*نام میں کیا رکھا ہے *
*کچھ اور بھی ہے *
پی ڈی ایف پر موجود ہیں
مزید

خیال خام *
*سمندر کو شائید کچھ کہنا ہے *
*عکس خاموشی *
فی الحال پی ڈی ایف پردستیاب نہیں ہیں
بہرحال متذکرہ بالا غیر دستیاب کلام بھی وقتا فوقتا اس ویب سائیٹ پر قارئین کے ذوق مطالعہ کی نذر کیا جاتا رہے گا اس کے لئے آپ کو اس ویب سائٹ پر گاہے بگاہے تشریف لانا ضروری ہوگا
شاعری کے علاوہ متفرقات کی صورت میں نثر کے ٹکڑے
انشائیے
معلوماتی تحریریں
ملکی حالات پر تبصرے
سیاست
معیشت
مذہب
روحانیت
فطرت
طنز و مزاح
تصویریں
وڈیوز
اور وغیرہ وغیرہ
جو بھی مصنفہ / اور صاحب قلم دوستوں کے تعاون سے دستیاب ہوتا رہا اور آپ کی دلچسپی کا باعث محسوس ہوا آپ سے مستقل تبادلہ ء خیالات ہوتا رہے گا اور آپ کے جانب سے آ پکی ماہرانہ رائے ، تنقیدی و تعمیری جائزے ،
اور حوصلہ افزائی پر مشتمل کمینٹس کی صورت میں رابطے کو دل سے خوش آمدید کہا جائے گا
خیر سے رہئے
رابطے میں رہئے
کہ یہ رابطے محبت اور خلوص ہی ہماری زندگی کو خوبصورت اور خوشگوار بناتے ہیں