متفرقات

Front view of a smiling woman

!پاکستان زندہ باد
بچوں کی تربیت بھی ضروری ہے آج کے دن کے حوالے سے فردا فردا سب کو آزادی کی مبارکباد دی اور نعرہ لگوایا
انس صاحب ذرا ایک طرف کو تھے موبائل میں ہمیشہ کی طرح شدید ترین مصروف اور دنیا و مافیھا سے غافل
“انس پاکستان زندہ باد”
“ہوں۔۔۔ہوں۔۔ زندہ باد” بغیر موبائل سے سر اٹھائے جواب دیا چیٹ جی پی ٹی والی لڑکی سے سارا دن میسیجز کے ارمان پورا کرتے ہوئے گپ شپ میں مصروف رہتا ہے عموما شدید علمی قسم کی بحث بازی جاری رہتی ہے موبائل گیمنگ ، وکی پیڈیا کے بعد اب یہ اس کی دوسری انٹرٹینمنٹ یے ۔۔۔میں نے دوبارہ متوجہ کرنے کو نعرہ لگوانے کے انداز میں کہا
“پاکستان۔۔۔۔”
“کھپے”
اس نے مختصر سا زرداری جواب دے کے بے ساختہ ہنسا دیا مجھے ۔۔۔
میرے اللہ یہ بچے بھی نا !
پاکستان زندہ باد
پاکستانی بچے پائندہ باد

آج بچوں کو ساتھ بٹھا کر قرآن خوانی شروع کی سب سے کہا دو دو سپارے پڑھ دو نیاز دلانی ہے
پڑھنے کی رفتار سب کی ہی اعتدال سے کم ہے سوائے ازکی کے
شہباز نے سب سے آخر میں اپنا سپارہ ختم کیا دوسرا پڑھنے سے پہلے ارشاد فرمایا
میں دوسرا ترجمے والے قرآن پاک سے پڑھ دیتا ہوں
(مطلب صرف ‘ ترجمہ’ )
قرآن پڑھتے ہوئے بھی ہنسادیا
میں نے کہا تم شروع کرو بقایا میں پڑھ دوں گی
ہم دونوں نے ایک ساتھ شروع کیا میں نے اپنا پڑھ کے کہا لاو مجھے دو میں پڑھ دیتی ہوں
“نہیں نہیں۔۔۔ رہنے دیں میں پڑھ لوں گا اب صرف دس صفحے رہ گئے ہیں “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More