متفرقات

Front view of a smiling woman

یہ منظر میری ہی فوٹو گرافی ہے مگر میں خود پہلے نہیں پہچان پائی کہ کہاں کا ہے۔۔۔ ؟
ویسے مجھے غور کرنے سے پتہ لگ گیا آسمان چاند اور درخت کا ہے ۔۔۔
کتنی ذہین ہوں میں ۔۔۔ہاہاہا
اوراب سمجھ میں آگیا یہ درخت دادو کا ہے
اور کیکر کا ہے
جو میری پہلی موجودگی میں چھوٹا بچہ تھا چند فٹ کا جب پانچ چھ سال بعد گئی تو اس جگہ تناور کیکر کو دیکھ کر حیران ہوگئ اور نینا سے پوچھا
یہ کون سا درخت ہے پہلے تو نہیں تھا ؟
اس نے کہا
آپا جب آپ گئیں تھیں چھوٹا تھا ۔۔اب بڑا ہو گیا ہے
اوہ ۔۔اچھا
مجھے ہینڈ پمپ کے ساتھ چند شاخیں نکالتا چھوٹا سا کیکر یاد آگیا
اچھا ۔۔۔وہ چھوٹو اتنا بڑا ہوگیا ہے
درخت بے اختیار مجھے اپنا بچہ سا اور بہت پیارا پیارا سا لگا
تو یہ ہے وہ درخت۔۔۔
یہ چودھویں کا چاند
اور چاندنی چٹکی ہوئی ایسی کہ میں تصویر بنانے پر مجبور ہوگئی
تصویر اگرچہ اتنی خوبصورت نہیں ہے مگر یہ سارا پس منظر اتنا دلچسپ ہے کہ مجھے اچھی لگی آج بھی جب میموریز میں آئی ۔۔ دوست بھی اس پوری سٹوری کے پس منظر میں دیکھیں گے تو ساری خالاؤں ماموں کو کیکر پہ پیار آجائے گا ۔۔۔اور چودھویں کا چاند تو ہے ہی سب بچوں کا چندا ماموں ۔۔۔اور بڑوں کا محبوب ۔۔۔ہاہاہا
آخر یہ چندا ماموں فورا رشتہ بدل کے ابو کیوں بن جاتا ہے ۔۔۔ہاہاہا۔۔۔ہاہاہا۔۔
میرے خیال بھی ۔۔۔اف توبہ !
اور سائنس یہ کہتی ہے کچھ نہیں ہے بھائی ۔۔۔روشنی بھی مستعار لی گئی ہے زمین سے کہیں ویران مٹی کا گولا ہے کشش ثقل ایسی کم کہ اڑتے پھرو مگر قدم جم کے نہ دیں۔۔۔ہاہاہا
مجھے لگتا ہے میں چاند کا چرخہ کات کے چاندنی کا ریشم دھاگہ کھینچ رہی ہوں ۔۔نہیں یقین تو دیکھ لو اس تصویر کے دونوں طرف چاندنی کی ڈور کاتی ہوئی ہے ۔۔۔ یا کوئی بچہ ہوں انوکھا لاڈلا ۔۔۔ جو آئن سٹائن بن گیا ہے
بکواسی ہوں بائی رائٹ اپ
ناٹ بائی نیچر ۔۔۔ہاہاہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More