ویلنٹائن ڈے شادی شدہ جوڑوں کے لئے حلال غیر شادی شدہ جوڑوں کے لئے حرام ہے
… پاکستانی نظریہ جس کی تائید میں بھی کرتی ہوں ہاہاہا
سینٹ ویلنٹائن کو خراج محبت پیش کرنے کے لیے اس کے نقش قدم پہ چلنا ضروری نہیں ہے
نوجوانوں کو میرا مشورہ ہے جیسے وہ بابائے قوم قائد اعظم کے نقش قدم پر نہیں چلتے
انکل ویلنٹائن کو بھی بخش دیں!
باقی ان کی اپنی مرضی ہے
90٪ پاکستانی لڑکیاں ویسے آج لفنگوں کے ڈر سے اسکول کالج سے چھٹی منارہی ہیں باقی 10٪ پہ ماں باپ نے کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اکا دکا پرندہ اگر پرواز کی کوشش میں ہے تو وہ صرف وہی ہے جس کے والدین اور (شائید) وہ ویلنٹائن کے بارے میں کچھ نہیں جانتے
باقی ہم جیسے پرانے گھاگ بوڑھے بوڑھیاں تمہارے ہاتھوں میں
گلابوں پہ کڑی نظر رکھے اندر ہی اندر مسکرا رہے ہیں
ہائے او میرے سوھنیو نکے نکے نویں نکور کاکیو
آج توھاڈی خواری دا وڈا دن اے
عذرا مغل
نبیہ: ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے۔