دو انچ کی سرمہ دانی عرف کریلا
جب سے عمرہ سے واپس آئی تھی سرمہ دانی کی تلاش میں تھی کہ مدینہ شریف سے لایا سرمہ اس میں ڈالوں گی اور سرمچو دھو دھوکے ٹھنڈا کرکے آنکھیں ٹھنڈی اور روشن کروں گی
شمیم نے لاہور کے سارے ہفتہ جمعہ منگل بدھ اتوار بازار ڈھونڈ لئے ایک سنہری’ ہاشمی سرمہ ‘ پلاسٹک کی شیشی اور لادی کہ یہ سرمچو استعمال کرلیں مگر سرمہ دانی نہیں ملی
‘باجی ھن کوئی نئیں سرمہ لاندا۔۔ تسی وی کجل پایا کرو’
“بہن شمیم ۔۔۔ مجھے کجل مسکارے آئی شیڈوز کا کوئی شوق نہیں یہ صرف مدینے کا سرمہ استعمال کرنے کی چاہ ہے جس کا پلاسٹک کا سرمچو ہے مجھے سرمچو لادو یا سرمے دانی “
‘اچھا باجی۔۔۔ ساڈے پنڈ بھاویں مل جاوے اوتھے ‘کریلا ‘آہندے نے میں اپنی بھین نوں پھون کرنی آں کریلا لے کے رکھے یا کسے ہتھیں بجھوادیوے’
خیر شمیم پانچ دن کی چھٹی پر پنڈ گئی تو مبلغ دو ہزار لے گئی کریلے اور دیسی خالص مکھن کے لئے ۔۔۔ دیسی خالص مکھن اسقدر بو بھرا ہے باسی اور تازہ ملایا ہوا ساتھ دھوانکھا کچی بدبودار لکڑی کے دھویں کی بو جس کے بارے میں اس نے کہا ملائی لکڑاں دی اگ تے گرم کردیاں نے اور عجیب سی مہک کے ساتھ کہ لگتا ہے کیمیکل دودھ کی پروڈکٹ ہے 2200 کا کلو اور ساتھ یہ دو سو کی ‘کریلی’ جس کے سرمچو کی رگڑائی بھی نہیں ہوئی ہے پچیس سو اس کے حوالے کئے اور آئندہ سے توبہ۔۔۔۔ ہاشمی سرمہ وغیرہ کی مد میں چار پانچ سو کا ٹیکہ پہلے بھی لگ چکا ہے
اپنےبچپن کی امی جی کی پرانی بڑی سی خوبصورت سرمہ دانی یاد آرہی ہے اور وہ وقت بھی کہ جب امی گوڈوں میں دبا کر زبردستی ہم تینوں (اسلم اکرم اور مجھے ) سرمچو بھر بھر کر ڈورے کھنچتا کرتی تھیں اور وہ کھرل میں کئی کئی دن سرمہ کھرل کرتے رہنا بھی اور اللہ رکھے چھوٹے ماموں کی وہ شرارت بھی جب بی بی (نانی) اللہ بخشے سرمہ کھرل کر کرکے تقریبا تیار کرچکی تھیں تو انہوں نے چند ماہ کے عمران کی کچھی اتار دی
‘اوئے منڈیا ۔۔۔پانی پادے بی بی نوں سرمے چ’
اور عمران نے اچانک واقعی پادتا سی ۔۔۔ہاہاہا
ہائے ہائے ۔۔۔ بی بی کو سارا سرمہ ضائع کرکے کھرل بھی کلمہ پڑھ پڑھ کے پاک کرنا پڑی تھی ۔۔۔
ویسے پھر میں نے کبھی بھی
بی بی کو سرمہ کھرل کرتے نہیں دیکھا ۔۔۔واللہ اعلم
عذرا مغل
نبیہ: ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے۔