زندگی کی یکسانیت شکار کرلی هے
اپنی multidimensional سوچ سے
کبھی کسی بوڑھی نظر سے دیکھتی هوں
کبھی بچه سا من لئے کھیلتی هوں
کبھی جواں دل کی دھڑکن سی بے ربط
کبھی اک سمت سے دوسری سمت
زمین پر ناچتی هوں
کبھی پاگل سی ، هورهی هوں
کبھی دانائی کا عطر کشید کر رهی هوں
کبھی هنستے هنستے هوئے
رو رهی هوں
کبھی دامن دل کو دھو رهی هوں
کهیں گریه ء جاں میں ڈوبی
سیلاب سے نبرد آزما هو رهی هوں
کبھی پر شوق هوں اس قدر که
کائنات کی بساط په دوڑتی هوں
اور کبھی ایک اجنبی نظر سے
یه سارا جهاں دیکھتی هوں
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے