میں نے ہی ٹھیک حساب نہ کیا
جو بھی جمع ہوا اس کی مرضی تھی
میں اسے بھی منفی ہی سمجھتی رہی
دل کا خانہ خراب ہی کیا۔۔۔۔
ہاہاہا۔۔۔۔
اپنی عادت سے
سب کو ضرب دیا تو زیرو سے
سب کچھ تقسیم کیا
تو زیرو پہ۔۔۔۔۔
اپنے زیرو کے کلیے سے
زیرو زیرو کھیلتی رہی
خود کو زندگی کے کھاتوں کی آئن سٹائین سمجھ کر
اب زیرو کے حصار میں بیٹھی ہنستی ہوں
!! شائید میری ہنسی کا فارمولا یہی تھا
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے