جاپان کی انتہائی لگژریس سیون اسٹار ٹرین کا وی لاگ دیکھ رہی تھی ۔۔۔ قدم قدم پہ لگژری سوئیٹس سے لے ڈائینگ ہال جم شاپنگ میوزیم پینٹنگز نہ جانے کیا کیا الابلا موجود تھا مگر جس چیز نے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ وہی پرانی ٹرین عادت تھی، ٹرین چلنے پر اندر بیٹھے لوگ بھی ہاتھ ہلانے لگے اور پلیٹ فارم پر کھڑے لوگ بھی ہاتھ لہرانے لگے ۔۔۔
مجھے لگا پسنجر ٹرین پہ سفر کررہی ہوں کسی دور افتادہ سفر میں ایک گاوں سے جب ٹرین گزرتی ہے تو بچے کھیل چھوڑ چھاڑ کر مسافروں کو ہاتھ ہلانے لگتے ہیں حالانکہ ٹرین میں ان کا کوئی بھی اپنا نہیں ہوتا مگر یہ ٹرین اور ہاتھ ہلانے کا رشتہ ہے جو جاپان کی سیون سٹار ٹرین بھی نبھاتی ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے