پاکستان میں اسلام کے نام پر پھلتی پھولتی جہالت دیکھ کر میرا مشورہ ہے (انتہائی معذرت کے ساتھ ) بعض نام نہاد مدرسوں تمام مساجد اور دیگر اسلامی اداروں کے اکثر سربراہوں اور استادوں کو ہنگامی بنیادوں پر اسلامک یونیورسٹیز سے اسلامی ریفریشر کورسز کروائے جائیں اور ان کی صحیح اسلامی تربیت کی جائے کہ وہ اسلامی دانش اور صحیح دین اپنے شاگردوں میں منتقل کر سکیں اور ان کے بعض / اکثر شاگرد اسلام کے نام پر جنگل کا نقشہ نہ پیش کریں
قانون ہاتھ میں نہ لیں کسی بھی صورت ۔۔۔
جو بھی ناخوشگوار یا مذہبی لحاظ سے توہین آمیز صورتحال آپ محسوس کرتے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رپورٹ کریں
جرم کے ثبوت موجود ہیں تو ایف آئی آر درج کروا دیں
ایک عام شخص کا رول یہیں تک ہے پھر بھی اگر سکون نہ ملے تو اپنے کیس کی بھرپور پیروی کریں
مگر قانون عدل اور سزا اپنے ہاتھ میں نہ لیں یہ قرآن حدیث اسلام میں کہیں بھی جائز نہیں کیا گیا
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے