لفظ گم هو جاتے هیں
گفتگو گنگ هو جاتی هے
جب عزر پیش کر نا هو
اپنی صفائ میں کچھ کہنا هو
شکایت ناروا کرنی هو
شکوهءمهرباں کرنا هو
جب بهی کوئ استفسار کرنا هو
یا برملا اظہار کرنا هو
لفظ گم هو جاتے هیں
بالا نجام دعوی صادر
فرد جرم لازم
که خاموشی اثبات هے
!هزاروں نا کرده گناهوں کا
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے