کچھ سمجھ نہیں آرہا
بوجھل پن کا سبب
سو….. کوشش… کوشش
ہر کوشش ناکام ہے
مذاق تھوڑی ہے
چاہو جو لکھ دو
چاہو جو کہہ دو
انگاروں پہ چلنا ہے
اور آگ جو بجھ گئ ہے
اس کی راکھ کیا لطف دے گی ؟
کچھ کہنے کا
کچھ سننے کا
سوائے اس کے کہ
خاموشی بوجھ بنتی جارہی ہے
اور چپ کا شور
!!اپنے معنی گم کر بیٹھا ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے