میرے پاس
ایک دوسرا راستہ بھی ہے
اس شہر ہزار در سے بچ کے
…..اپنے گھر کا
کہ صحرا سے ہوکر
اک سوکھے پیڑ کی
نشانی لے کے
جہاں سے کچھ الگ تھلگ سا
اک ٹھکانہ ،
دریائے اشک کے کنارے
اک مسکن تنہائی
اک گوشہ خود آگاہی
ہنگامہء شوروشغب سے
چند کوس پہلے
! میرا منتظر ہے ازل سے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے