سب اپنے اپنے خواب دیکھو دیکھ سکتے ہو
خواب دیکھنے پہ پابندی نہیں
بجز تعبیروں کے
سب ممکن ہے
ہاں ۔۔۔
وعدے بھی ممکن ہیں
انتظار کی سرگرمی کو جاری رکھو
جب تلک زندہ ہو
وعدوں پہ بھروسہ کر تے رہو
کہ کچھ تو سامان ہو
تمہارے بھی جینے کا یہاں
کچھ تو آسانی رہے ۔۔۔
خوابوں کا ساتھ تو ہو
باقی سب ہم پہ چھوڑو
کہ ہماری زنبیل پر ہے نئےخوابوں سے
جتنے چاہو گے مل جائیں گے
جھولیاں بھر بھر کے تمہیں ۔۔۔۔
اور تمہاری آنے والی نسلوں کو بھی
مانو نہ مانو کہ
ہم سیاسی جادوگر
اپنے رومال سے پرندوں کی ڈار نکالیں گ
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے