اب نیند مجھ پہ
ہنس رہی ہے ، ٹوٹی ہنسی
اور خواب
پکار بن گیۓ ہیں، بے نام سی
شب گلہ گزار ہے
کہ طلوع سحر سے پہلے
شب فراق کا بھی
کچھ اہتمام ہو جائے
سورج تو چھین ہی لے گا
……فرصت
ماہ تمام سے بھی
اب کچھ کلام ہوجائے
اور سب چھوڑ
!اب تیرا نام ہو جائے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے