سو سال پہلے
میں خاموش بیٹھی تھی اسی جگه
اور اداس بھی ، اسی طرح
……..جیسے اب هوں
هاں سالوں پہلے، جب
میرا جنم ہوا
خوشی کے شادیانوں کو گماں تھا
که شاید ، زندگی خوشی هے!!
مگر اب جب میں
اپنے سارے دکھ ،جھیل چکی هوں
تو میں جہاں تھی ……وہاں ہوں
صدیوں پرانی اسی
….اداسی و بےحسی کے درمیاں
بس بیچ میں
!اک تیرا کارن تھا،جو اضافی هے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے