مجھے امریکی گرین کارڈ نہیں چاہیے
مجھے لندن گھومنے کا کوئی شوق نہیں
تاج محل نہ سہی
مغل شہنشاہوں کے بے شمار تاریخی مقامات
میرے اپنے لاہور میں ہیں
سوئیٹزر لینڈ سے مشابہہ
بلکہ کہیں زیادہ حسین قدرتی حسن سے مالا مال میرے اپنے شمالی علاقہ جات ہیں
جنوب میں سمندر اور وسیع ساحلی پٹیاں
مشرق میں صحرا اور صحرائی بو دو باش
شمال اور مغرب میں کہساروں کے عظیم سلسلے
درمیان میں وسیع زرخیز میدانی خطے، ندیاں، نہریں جھیلیں دریا
ہر طرح کا پھل
ہر طرح کا اناج
سبزیاں دالیں
…..مال مویشی گائے بھینسیں بکریاں دنبے چھترے پرندے
ہر طرح کا موسم
خدا کی رحمت برستی ہے یہاں
I live on a blessed land with my peoples
کیا کمی ہے یہاں
جو میں کسی دوسرے ملک جا کر دوسرے درجے کا شہری بنوں
دنیا ساری ہی خوبصورت ہے مگر دنیا کا سب سے میٹھا شہد اور زندگی کی مٹھاس کا
بھر پور ذائقہ
پاکستان کی ہواؤں فضاؤں گلیوں بازاروں
دوستوں رشتے داروں میں ہی
…… گھلا ہوا ہے
یہ میرا امرت ہے
یہی میری پیاس ہے
یہی میری شہریت ہے
یہی میری بودو باش ہے
یہی میرا دیس ہے
یہی میری زمانوں کی آس ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے