بے تکی باتیں
دل کی گھڑی کہانی
خوابوں کے قصے
خواہشوں کی زد میں
خوشی کی روانی
کچھ سچ
کچھ تصور کی زبانی
ایک بچہ باتیں کر رہا تھا
اور اس کی بے تکی
بے ربط باتوں کا جوش
بڑھتا ہی جارہا تھا۔۔۔۔
اور میں سن رہی تھی
حیرت اور محبت سے
بنی بیٹھی تھی
ایسی معصوم اور سوالیہ ۔۔۔۔
کہ جیسے وہ مسلسل
میرے علم میں اضافہ کر رہا ہے !!
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے