توتلے موتلے

گفتگو سے بیزاری انتہا پر ہے
مکالمہ فضولیات کے سوا کچھ نہیں لگتا
آوازیں نوائز پولیوشن کی بدترین ساخت رکھتی ہیں
موسیقی کا بینڈ بجتے ہی
میرے سر کا بینڈ بجنے لگتا ہے
اس کے باوجود
اگر کوئی بچہ تتلا کر بات کرے
تو
بہت توجہ اور محبت سے سنتی ہوں
جب تک وہ اپنی پوری بات سمجھا نہ لے
مسلسل سنتی ہی رہتی ہوں
جب وہ سناتے سناتے دور چلا جائے
تو آواز دے کے پھر سنتی ہوں
کہ ،
ہاں بھئی بتاو ۔۔
کیا کہہ رہے تھے تم ۔۔۔
توتلے موتلے !؟

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More
Glass pices
Read More

زوال

حسن اک زوال میں تھابکھرے ماہ و سال میں تھا وقت کی بےدرد چالوں پہآئینہ بھی سوال میں…
Read More