هوا میں باس هے آنے والے مینه کی
پنچھی کی اڑان ،مستی هی مستی
هوا ناچ رهی هے، ناچ رهے هیں پنچھی
کچھ اس پار کچھ اس پار
اور یه بوندیں موسلا دھار……
لپک جھپک، چھپ گئے سارے
کہیں گھونسلے کہیں ڈالی
کہیں کو نے کھدرے
بھیگے پر لئے، سکڑے سمٹے
……اور
کچھ بھولے بھالے پنچھی،
موسم کا اشاره نه جان سکے
زیاده بھیگ گئے، نادان بنے
بھیگے پروں کے بوجھ سے
زمیں په ڈھیر هو ئے_
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے