سمے کو ، اداسی کھل رهی تھی
مسکرا کے تو نے جمود توڑ دیا
……..نوید بھار کیا پائی
سرخوشی نے ملال چھوڑ دیا
کسی کے هاتھ میں دل تھا،
کسی کے لب په نغمہ
هم طرب کہیں سرود وساز
هم آهنگ کہیں، ناله و فریاد !
ترے بزم ناز میں آتے هی
هم نے بھی دل کو،
….. .دل کے حال په چھوڑ دیا
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے