جب فیس بک بند ہوئی تو میں نے کیا کیا؟
میں لاگ ان تھی اور شائید یورپ کی اسٹیٹس کے نام لکھے ہی تھے کہ سکرین وائیٹ ہوگئی ۔۔۔
یہ کیا ہوا ۔۔ ایک آدھ کی پریسنگ کرکے دیکھی نو ریسپونس لاگ ان کے لئے اکاوئنٹ ہی غائب۔۔ یہی خطرہ مجھے رہتا تھا اکاوئنٹ پرانا ایکٹو اور دس ہزار فالوورز ہیں ‘ہیک’ ہوگیا
مجھے پاس ورڈ تو یاد ہی نہیں میں تو آٹو لاگ ان لاگ آوٹ ہوتی ہوں چپ چاپ موبائل ایک طرف رکھ دیا یہ سوچ کر کہ
وہی ہوا جس کا ڈر تھا
کزن بےبی کا فیصل آباد سے فون آگیا فیس بک چل رہا ہے
“نہیں “
تسلی ہوئی کہ فیس بک ایرر ہے ہیک نہیں ہوا،
آرام سے سو گئی صبح نماز اور تلاوت دعاوں سے فارغ ہوکر حسب عادت آن کیا نہیں ہوا
تین چار اکاوئنٹس ہیں شروع سے ہی شوقیہ بنالئے تھے اگرچہ وہ اب ان ایکٹو ہی رہتے ہیں پاس ورڈ تکے یا تصویر کے ہیں یا ڈیوائس پہ سیو ہونگے آن کیا ۔۔۔سب آن ہو رہے ہیں اصل والا بند ہے یہ ضرور مارک ذکر برگ نے بند کردیا ہے مونیٹائیز تو نہیں ہونے والا تھا کہیں ؟
سو خیال آئے اور گئے
بچوں سے مدد چاہی ناکامی ہی رہی لاگ ان کوڈ بتانے سے انکار ہی رہا
دوسرا اکاوئنٹ ‘ Azra mughal ‘والا اوپن کیا جن دوستوں کے نام سامنے آئے ایڈ کئے ریکوئیسٹس بھیجیں چند ایک نے کنفرم کیا پھر ok کردیا اس دوران تھائی لینڈ کی اڑتیس سالہ خاتون کی ریکوئیسٹ بھی آگئی فارنرز بھی فرینڈ ہونے چاہئیں سوچا اور ایکسپٹ کرلی وہ فورا ان باکس چیٹنگ پر آگئی میں بھی کرٹیسی ریسپونس دیتی رہی ڈھیروں تصویریں بھیج دیں مجھے لگا یا تو اسے جم جانا چاہئے یا یہ ان میں سے ہیں جو اپنے جسمانی اعضاء میں ایکسٹرا فلنگ کرواکے خوبصورتی کا الگ کانسپٹ رکھتی ہیں معذرت کرلی جب اس نے ایٹم بم کے دھماکے میں پھیلی پھولی جسمانی ساخت کے بارے میں پوچھا کہ
“میں کیسی لگی تمہیں ڈارلنگ ؟ “
چالیس پچاس اپنی تصویریں وڈیو بھجواکر
“اپنی تصویر بھیجو “
“پروفائل پر ہے “
“اوہ ویری سمپل اینڈ انوسینٹ”
“میری ساحل سمندر پر وڈیو اچھی لگی “
کم بخت اتنی موٹی ۔۔۔۔ ٹریٹمنٹڈ فل فلڈ پٹاخہ پھٹنے کو تیار
“انجوائے یورلائیف ( ڈارلنگ) ۔۔۔ اٹس اینف آئی ایم گوئنگ ٹو انفرینڈ اینڈ بلاک یو ۔۔۔ ناٹ مائی ٹائیپ ۔۔۔ ہاہاہا “
انفرینڈ بلاک کرکے کرٹیسی چیٹنگ آف کی تھائی لینڈ کی بدقماش دوشیزہ سے۔۔۔ پھر اکاوئنٹ کی فکر پڑ گئی
ایک طرف فکر تھی تو دوسری طرف شکر کہ ٹھرکی بابے بھی اپنی موت آپ مرگئے ۔۔۔۔ہاہاہا
مگر کچھ اچھے دوستوں کا ہرکھ ضرور لگا ۔۔۔
خیر جان چھوٹی سو لاکھوں پائے خیر سے بدھو گھر کو آئے ۔۔۔ شام کو اچانک ‘ کوڈ’ کا میسیج آگیا
کوڈ لگایا ۔۔۔
سب جیسے ہے جہاں ہے کی بنیاد پر پھر دریافت ہوگیا
نو لاس نو گین ۔۔۔ اپنے بھائی مارک زکر کا پتہ نہیں کتنا نقصان ہوا
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے