غائب دماغی ایسی که
آئینه دیکھنے کو
موبائل، جھانکنے لگتی هوں
اور حاضر دماغی ، که
بے دھیانی میں
کیمره بھی، آن هو جاتا هے !
یہی سلسله هے ، آجکل که
کرنا کچھ چاهتی هوں
هو کچھ جاتا هے…..
هے کہاں میرا ، آئینه رو !؟
بات اس سے کرنی هے
نمبر کتنے هی، ڈائل کیے جاتی هوں
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے