کسی مشاق مصور کی طرح
وہ برش ہاتھ میں تھامے
مسلسل نئے اسٹروک لگا رہا ہے
اور تصویر شہکار سے شہکار ہوتی جارہی ہے
یہ زمیں جو صدیوں پہلے تھی
نظام ارتقا سے
حسین سے حسین تر ہوتی جارہی ہے
اس بے رنگ سیارے پر
وہ سارے رنگ کھیل رہا ہے
ہائے یہ اسکا پیار
جو منہ سے اپنے بول رہا ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے