چھوڑو یار

Floral background with watercolors

وہ وقت جو میں گزار آئی ہوں
جیسے پچھلے جنم کا قصہ تھا
کچھ یاد
بہت سا بھولا ہوا
وہ تم ہی تھیں ؟
کون !؟
وہی۔۔۔۔
اس سوال پہ یاد کے کچھ کوندے لپکتے ہیں
مگر ترتیب کی کسی ڈور میں بندھنے سے پہلے
الجھ کر
تتر بتر ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔
اور میں کس کو یاد کر رہی تھی
اس کا سراغ ہی نہیں ملتا
اور میں اپنے آپ پہ ہنسنے لگتی ہوں ۔۔۔۔۔
!چھوڑو یار

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
A man walking on sea
Read More

گپ شپ

عذرا مغل ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں…
Read More