میرا ایمان ہے ہماری اس دنیا کے متوازی ایک بھرپور ماورائی / روحانی دنیا بھی موجود ہے جسے محسوس کرنے کے لئے ایک ایسی بصیرت اور نظر درکار ہے جو ہماری اس ظاہری انسانی آنکھ کے لئے ممکن نہیں کہ رنگ و روشنی کے پس پردہ ماورائی اشیاء دیکھنے کے لئے اس کا پردہ ء سکرین کافی نہیں ہے چھوٹی سی مثال ہے ہم خالی آنکھ سے انفرا ریڈ الٹرا وائلٹ نہیں دیکھ سکتے بغیر مائکروسکوپس کے مائکروبس نہیں دیکھ سکتے جبکہ ہم جانتے ہیں اب کہ ان سب کے مادی وجود موجود ہیں ۔۔۔۔
ماورائی دنیا بھی دیکھ پائیں گے جب ہم انرجی کنورژن کی خصوصی عینک یا کوئی اور مناسب انسٹرومینٹ بنالیں گے
تمام مذاہب میں ایسی بہت سی حقیقتیں جو ظاہری آنکھ سے نہ دیکھی جا سکتی ہیں نہ مروجہ طریقہ ء کار سے ثابت کی جاسکتی ہیں ان پہ ایمان لانا ہی ایمان کا حصہ ہے
مگر اس کے بعد جو نام نہاد جہلا محیر العقول کلی پھندنے لگاتے ہیں مذہب کے نام پر وہ عام سمجھ بوجھ کے انسان کے لئے بھی خاصا ناقابل قبول ہوتا ہے اپنی طرف سے گھڑ گھڑ کر قصے کہانیاں سنی سنائی باتیں روایتیں ، ڈرانے کے لئے مردوں کے قصے قبر کے حالات کی ایسی ایسی منظر کشی اور تفصیلی خبریں کہ جیسے خود مر کر دوبارہ زندہ ہوئے ہوں اور اچی بچی سب بہ نفس نفیس انہوں نے خود دیکھا مشاہدہ اور تجربہ کیا ہو ۔۔۔ نہ کرو ایسی جاہلانہ موشگافیاں اور لوگوں کو مذہب سے متنفر کرنے والی باتیں جہاں تک علم دیا گیا ہے اسی کا ادب کرکے اس پہ قائم رہ لو کافی ہے ۔۔۔مذہب کے نام پر بدعات کی فلمیں نہ بناو
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے