بر اعظم افریقہ

Globe with colorful map placed on grass in park Photo

نام سچا یا جھوٹا زنانہ ہی پروفائل پہ لکھا ہوا تھا تفصیلات جیوگرافی سے ماہرانہ تعلق ہے میں بھی آجکل جیوگرافی میں کچھ انٹرسٹ محسوس کر رہی ہوں فرینڈ ریکوئیسٹ ایکسپٹ کرلی فورا انباکس پہ
‘ہائی’
پھر بے تکلفی سے نام لے کر
Azra
ہاں جی
کہاں سے ہو
“آپ بتاو جیوگرافی کے بارے میں کچھ”
“مجھے نہیں پتہ”
I m MBBS student
“چلو بلڈ سیلز کے بارے میں بتاو”
گدھے کے سر سے سینگ غائب ہو گئے اور آج تک غائب ہیں
اتنا بھی نہیں ہوا کہ گوگل سے کاپی پیسٹ کردیا ہوتا
بہر حال بات جیوگرافی کی ہے تو میں کل کا وڈیو لیسن پیش کرنے کی کوشش کرتی ہوں اچھا یہ پرچم کلاسز ہیں انڈین چینل ہے اور ریچا شرما نام کی پرکشش اور سمارٹ سی ٹیچر جیوگرافی کلاسز لے رہی ہے اور بہت اچھی معلوماتی وڈیوز ہیں آپ بھی استفادہ کر سکتے ہیں اگر دلچسپی ہو تو
اب چلتے ہیں بر اعظم افریقہ کی طرف
بر اعظم افریقہ دنیا کا دوسرا بڑا براعظم ہے ایشیا کے بعد رقبے اور آبادی کے لحاظ سے ۔۔۔ واحد بر اعظم ہے جو خط استوا سرطان جدی تینوں سے گزرتا ہے مطلب زمین کے گولے کے درمیان اور نارتھ ساوتھ دونوں طرف اس کا پھیلاو موجود ہے بلکہ چاروں طرف یعنی زمین کے مشرقی مغربی شمالی جنوبی چاروں حصوں میں اس کی موجودگی ہے پرائم میریڈین لائن جو وقت بتاتی گرین وچ سے گزرتی ہے اس میں سے بھی گزرتی ہے مشرق اور مغرب کی طرف مختلف ٹائیم زونز موجود ہیں مغربی جانب بحر اٹلانٹک ہے اور مشرقی جانب انڈین اوشین یورپ اور افریقہ کے درمیان میڈیٹیرینین سی ہے
نارتھ ویسٹ کی جانب پہاڑی علاقے ہیں تو ساوتھ ایسٹ کی جانب بھی پہاڑ ہیں بالکل درمیان میں خط استوا کے آس پاس گرم مرطوب انتہائی زرخیز ٹروپیکل رین فارسٹ جنہیں جیول آف ارتھ بھی کہا جاتا ہے کہ یہاں پائے جانی والی جڑی بوٹیاں فارما انڈسٹری کی جنت ہیں پھر سب ٹروپیکل گراس لینڈ اور سوانا ہیں جہاں ہاتھی زیبرے زرافہ سب پائے جاتے ہیں ساوتھ ایسٹ میں ایتھوپیا کینیا تنزانیہ اریٹیریا کی سائیڈ پہ وائی شپ ڈرفٹ ویلی پائی جاتی ہے مطلب پہاڑوں کے درمیان ایک پچاس سے اسی میل چوڑا اور چھ ہزار میل لمبا گڑھا ۔۔۔ جس کے بارے میں یہ خیال ہے کہ ملین آف ائیر کے بعد بر اعظم افریقہ کا یہ حصہ ٹوٹ کر علیحدہ ہوجائے گا گریٹ وکٹوریہ لیک پر یہ ڈرفٹ ویلی دو حصوں میں بٹ جاتی ہے اور ملاوی لیک سے ہوتی ہوئی تنزانیہ پہ جاکے ختم ہوجاتی ہے اور شائید ملین ائیرز کے بعد ڈرفٹ ویلی الگ ہوکر ایک چھوٹا سا نیا بر اعظم بن جائے ویسے بر اعظم افریقہ ایک ہی ٹیکٹوریل پلیٹ سے بنا ہوا ہے دنیا کی ایک تیسری بڑی جھیل وکٹوریہ بھی انہی پہاڑوں کی سائیڈ پہ پائی جاتی ہے جس میں سے دنیا کا سب سے لمبا دریا نیل نکلتا ہے اور جنوبا شمال بہتا ہوا مصر کی طرف سے میڈیٹیرینین سی میں جاگرتا ہے وکٹوریہ کے علاوہ دوسری لیکس ٹانگانیکا لیک ملاوی لیک ٹرکانا لیک ایڈورڈ لیک البرٹ لیک کیوو کے علاوہ بھی ایک آدھ چھوٹی بڑی جھیلیں موجود ہیں سب جنوب مشرق میں ڈرفٹ ویلی کے آس پاس ہیں مزید جو بھی دوچار دریا ہیں جنوبی حصے میں ہی موجود ہیں دریائےنیل کانگو ریور نائجر ریور زمیبی ریور اور سب سے چھوٹا اورنج ریور سب جنوبی یا وسطی حصے میں پائے جاتے ہیں صرف نیل دریا جنوب میں وکٹوریہ لیک سے شروع ہوکر شمال میں مصر تک پہنچتا ہے باقی اوپری حصہ دنیا کا سب سے بڑے صحرا صہارا ڈیزرٹ پر مشتمل ہے جو مصر سوڈان نائجر الجیریا مراکو سے بھی آگے ویسٹ صحارا تک پھیلا ہوا ہے یہاں مشرق میں مصر کے دریائے نیل کے علاوہ کوئی دریا نہیں ہے دنیا کا دوسرا یا تیسرا بڑا آئلینڈ مڈغاسکر بھی افریقہ کا ہی حصہ ہے
چلیں اب کچھ افریقی ملکوں کے نام بتاتی ہوں
مصر سوڈان ساوتھ سوڈان لیبیا الجیریا برکینا فاسو نائجر کیمیرون مراکو ویسٹ صحارا تونیسا نائجیریا موریطانیہ مالی سینٹرل افریقن ریپبلک ڈیمو کریٹک ریپبلک کانگو سینیگال گیمبیا گنی بسوا گنی لائبیریا کوٹ ڈی آیئوور سیرا لئن
گھانا ٹوگو بینن کانگو ایکیٹوریل گنی انگولا نمیبیا ساوتھ افریقہ بوٹسوانا ایتھوپیاکینیا تنزانیہ روانڈا یوگنڈا برونڈی ماریشیس ملاوی لییسو تھو سوازیلینڈ صومالیہ ڈجبوتی اریٹیریا مزید کچھ چھوٹے بڑے جزائر کموروس آئلنیڈ کیپ ورڈے آئلینڈ جو براعظم افریقہ کے دونوں اطراف بحر اٹلانٹا اور انڈین سی میں موجود ہیں ۔۔۔۔ کچھ نام ذہن میں نہیں آرہے معذرت باقی جیوگرافی میں اگر دلچسپی ہے تو خود پڑھ لیں سب سے زیادہ گنجان آباد نائیجیریا ہے ٹوٹل 53 ممالک ہیں مجھے جو یاد آئے لکھ دئیے باقی آپ ایڈ کردیں ۔۔۔
تےچلو بھئی ھن سچی سچی دسو مینوں افریقی حبشن منیا کہ نئیں !؟

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More