یہ تمہارا بھی گھر ہے
میں تمہیں کبھی بھی
یہاں سے بے دخل نہیں کرسکتی
تمہیں حق ملکیت اگرچہ
لکھ کر دینا نہ دینا بالکل غیر ضروری ہے
تب بھی تمہارا حق مسلم ہے
کہ
تمہارا سونا جاگنا اٹھنا بیٹھنا
سکون راحت محبت حفاظت
سب اسی گھر میں ہے….
میری طرح تم بھی
یہیں سکون پاتے ہو
تمہارے بھی اپنے اپنے گوشے ہیں
جہاں تم لیٹ جاتے ہو
ہم اسی طرح گھر کے افراد ہیں
جیسے دوسرے سارے ہیں
کیا فرق پڑتا ہے
اگر میری کھال انسانی ہے
اور تمہاری سفید بلی کے فر والی….
ہم ایک ہی گھر میں رہتے ہیں
یہ محبت یہ انسیت یہ اپنائیت کم ہے کیا !؟
میں تمہیں ایک فرد مان کے
اس سانجھے گھر پہ
تمہارا بھی حق ملکیت تسلیم کرتی ہوں
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے