کتاب والو
عظیم لوگو ۔۔۔۔
تمہارا وجدان عظیم تر ہے
کسی کا بس نہیں کہ
ایک حرف بھی لکھ دے
جب تک کہ اذن کوئی فسوں کان میں نہ پھونکے
کوئی پڑھے نہ پڑھے
تم پر لکھنا لازم ٹھہرا ہے
کوئی پڑھے نہ پڑھے ۔۔۔
تم پر پرچار بھی لازم ہوگیا ہے
کتاب والو
کتاب لکھتے رہنا
ضرور
کہیں نہ کہیں
کوئی نہ کوئی
کبھی نہ کبھی۔۔۔۔
درخت کے نیچے بیٹھ کر
فرصت نکال لے گا
شوق پال لے گا ۔۔۔۔
اور یقینا
زندگی کو درست رستے پہ ڈال دے گا
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے