ازکی

Young girl working on laptop

“ازکی دو گھنٹے سے کیا کر رہی تھی اوپر”
“کچھ نہیں”
“کیا مطلب ۔۔۔۔بستر وہیں پھیلا پڑا ہے تو اوپر کزنوں میں گھسی رہتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
کیا کہہ رہا تھا شہباز ؟”
“گانے کا پوچھ رہا تھا وہی بتا رہی تھی”
“دو گھنٹے سے گانے کا پوچھ رہا تھا”
مجھے مسلسل انکی گپ شپ سنائی دے رہی تھی
میں نے اور ازکی نے گھوریوں کا تبادلہ کیا
“لائبہ کہاں ہے؟”
“وہیں پر ہے”
“کیا کرہی ہے ؟”
“موبائل چلا رہی ہے “
“شہباز۔۔۔؟”
“وہ بھی موبائل چلا رہا ہے”
“سارے ہی موبائل چلارہے ہیں اس گھر میں ۔۔۔۔کوئی اور کام نہیں ہے کسی کو”
“آپ بھی تو موبائل چلا رہی ہیں”
ازکی کے طنزیہ جملے نے میری ساری بزرگی کی کوشش “ٹائیں ٹائیں فش “
کردی
۔۔۔۔۔۔ بے ساختہ ہنسی چھوٹنے کو تھی کہ میں نے اپنے بزرگوں کےنصیحت آموز غصیلے سنجیدہ چہروں کو یاد کیا
اور ہنسی کو جبڑوں میں بند کرنے کی سخت کوشش کی ، کہ بچی میری کوشش کو ہولا نہ لے لے

ازکی کی کزن کی شادی تھی دودھ پلائی کا فریضہ تیرہ سے تین سالہ آٹھ دس کزنز کو سونپا گیا کہ اکلوتی بیٹی دلہن کی بہنوں کے نام پہ یہی کھیپ دستیاب تھی ان نام نہاد سالیوں نے بچکانہ چیخ و پکار کے ساتھ اچھے بھلے دولھے کی مت ماری ہوئی تھی پہلی بار ایسی پدی پدی سالیاں دیکھیں کہ ہنسی چھوٹ رہی تھی نہ کوئی سالیوں والی ادائیں نہ نزاکتیں بس چیخ پکار تھی جوتین سالہ چھٹکی بھی کر رہی تھی
‘ انکل ہمیں پیسے دیں ۔۔۔ انکل۔۔۔انکل۔۔ہمیں پیسے دیں

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More