میں نہیں جانتی وہ کس کا گھر تھا ملا چوک میں۔۔۔ اسکول سے آتے ہوئے میں اور کزن بے بی اس کے پچھلے ہر وقت کھلے رہنے والے دروازے سے اندر داخل ہوکر کمروں برآمدے اور وسیع صحن سے گزرتے گھر کے مین دروازے سے باہر نکل جاتیں یہ گھر سے راستہ ، شارٹ کٹ تھا دوسری طرف نکلنے کا۔۔۔ ہم ہی نہیں شائید اکثر خواتین اور بچے یہ شارٹ کٹ استعمال کرتے تھے گھر کی خواتین لاتعلقی سے ادھر ادھر کام کاج کرتی نظر آتیں جنہیں اپنے گھر کی گزرگاہ سے گزرنے والوں پر کوئی اعتراض نہ ہوتا جیسے وہ گھر نہ ہو گلی ہو۔۔۔ پتہ نہیں کون لوگ تھے وہ اتنے مہربان سے اب بھی سوچوں تو حیرانی ہوتی ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے