جشن نوروز
چلم جوشی
بسنت
بیساکھی
سان بھادوں
کتنے ہی تہوار ہیں
جو موسم سے منسوب ہیں
مژدہ ء بہار جب فضا میں ہو
تو پھول خود ہی رقص میں آجاتے ہیں
سبزہ آپ ہی آپ سر اٹھاتا ہے
ہر زندہ دل میں
ناچ کی خواہش جگتی ہے
ہر آنچل خوامخواہ ہی لہراتا ہے
ہر دل میں خود آرائی کا شوق
جوں آئینہ ء آب میں
کرن سا لہراتا ہے
من وحشی بھی حیرانی ء گل میں
!جوں پگلا سا ہوجاتا ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے