رکے ہوئے یہ قافلے چل بھی دیں
دل تھک گیا ہے اس پڑاو سے
نیند بھی پوری ہوگئی
خواب بھی سب دیکھ لئے
اور تعبیروں کے دلاسے بھی بے یقینی سے گزر چکے
یقین آگیا۔۔۔۔
سب کچھ وہ نہیں ہوتا
جو چاہا جاتا ہے
!اے دل
اب اٹھ بھی جا
سراب کے اس منظر سے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے