ایک دن کی بات نہیں
روز کا ایک ہی قصہ ہے
سورج کے لئے
دن کرنا رات سے
اور پھر رات کرنا دن سے
صدیوں سے
پاگل سا چل رہا ہے
کہتا ہے میں نظام زندگی چلا رہا ہوں
اپنی زندگی تو ڈھنگ سے گزارلے بابو !
اور تو کسی کو احساس ہوا کہ نہیں
مگر تونے اپنی روزمرہ کی یکسانیت اور بوریت
مجھ میں ضرور منتقل کر دی ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے