!اے
کیا ؟
!اے
!ہاں
کب ؟
تب ۔۔۔
جب ؟
کیوں
کب کیسے ؟
خاموشی
ادھوری بات کے سو معنی ہو سکتے ہیں
نہ کے پردے میں ہاں
ہاں کے دھوکے میں گماں
ادھورے لفظوں پہ اعتبار
میری مانو تو کبھی نہ کرنا
ادھورے لفظ کھیل ہیں سارے
وعدہ نہیں یہ
قول نہیں قرار نہیں ہیں
اور قرار بھی ہو تو
ادھورے لفظوں پہ سب قانون چپ ہیں
بدل جانے پہ کوئی دفعہ نہیں ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گ