گلے تک کچھ پھنسا ہوا ہے
آمد ہے یا بسیار خوری ؟
تم وہاں پہ ہو
جہاں پانی کا گھونٹ بھی سوالیہ نشان بن جاتا ہے
چہ جائیکہ
دس چڑیوں کا چوگا چگ لیا !!
اور بلونگڑا بھی بھوکا رہ گیا
کہ اس کے فرنچ فرائیز بھی کھالئے
اور چکن کی چوری بھی اس نے نہیں دیکھی
ہاں جب چاکلیٹی بسکٹ اور چائے مرے ہاتھ میں تھی
وہ آپنہچا۔۔۔۔
میرے ہاتھ اور منہ کو باری باری
ٹک ٹاک ۔۔۔ ٹک ٹاک
ندیدے پن سے دیکھنے لگا
ندیدے پن میں اسکی داہنی آنکھ پھڑکتی ہے
اس نے تین دفعہ مجھے آنکھ ماری
میری ہنسی چھوٹ گئی
کہ اب تو ہی رہ گیا ہے ۔۔۔ہاہاہا
اور میں نے بچا ہوا
چاکلیٹ بسکٹ اسے کھلادیا
وہ دیر تک میرے ہاتھوں اور چہرے کا جائزہ لیتا رہا
اور۔۔۔اور۔۔۔اور۔۔۔
نظروں سے مانگ رہا تھا
میں کتنی خوبی سے جانور پڑھ لیتی ہوں
پھر انسان کی کیا اوقات ؟
سارا دن پڑھائیاں چلتی ہیں
نفسیاتی زنبیل میں روئیے ڈال کے
گوتم بدھ کی سگی بن جاتی ہوں
ہاہاہا
زندگی اچھی چل رہی ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گ