یہی تو حوصلہ ہے

Firework display at night
Firework display at night

یہی تو حوصلہ ہے
کہ سہہ رہے ہیں
ہر وہ تازیانہ
جو زندگی نے لگایا
اب اس کے سوا اور کیا تھا
بس میں اپنے
کہ سہیں اور جئیں،
مریں اور پھر جئیں
ہار مانی تو نہیں ہے
مگر کچھ دل اٹھ گیا ہے
اگرچہ جی رہیں ہیں
اب بھی بہادری سے…..!
مگر جیسے جی رہے ہیں
کیا بتائیں ماجرا اس دل کا
ٹوٹا ہوا ہے حوصلہ اس دل کا
کہاں سے لائیں ولولہ اس دل کا
کہ یہ چراغ ہے جیسے
بجھا ہوا سدا کا
میری زمیں پہ اندھیرا جیسے
چاند کو جانتا نہ ہو
سورج کو مانتا نہ ہو
اس بلا کا قحط ہے روشنی کا

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More
Glass pices
Read More

زوال

حسن اک زوال میں تھابکھرے ماہ و سال میں تھا وقت کی بےدرد چالوں پہآئینہ بھی سوال میں…
Read More