دل کی اداسی کسی طور کم نھین ھو پاتیی
بےجان سرد اور اداس دھند نے
میرے دل کو چارون طرف سے لپیٹا ہوا ھے
اور وہ خاموشی سےدھڑک رھا ھے
یوں جیسے لِا تءلق وقت
سست روی سے اپنی چال چل رھا ھو
جوں بےبسی، اداسی کی راھ ھوتی
بےحسی کی سرد قبر میں آرامی ھو
یوں میرے دل سے اداسی کھیلتی رھی
پھر اداسی کے جامنی پھول کی پنکھڑیاں بھی
مرجھا کے جھڑ گیؑں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور
اسی پھول کی باردانی سے پھوٹا
سفید بیج
سرخوشی کی سبز کونپل کو جنم دے رھا ھے
جس کی پر پیچ انگڑایؑی میں
کیؑی خوشنما گل کھلے ھیں
!!!الوھی مسکراھٹوں کے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں