اب تک تو کچھ بھی نہ کہا میں نے
یہی سچ ہے۔۔۔۔
اتنا جو کہا میں نے
مری بات نہیں تھی
یہی سچ ہے ۔۔۔۔
مری بات ہے بس
اک شریر سی مسکان
اک چنچل سا گیان
اک ہنسی کی کھلتی کلیاں
اک چٹکتی ہوئی دھوپ
لہروں میں لہرتی سی ہوا
ایک خوشبو کا جھونکا
ایک مست الست بہروپ
ایک ایسا سروپ
جو دیکھا نہ سنا
وہی۔۔۔ من ہے میرا !
ہر اک بات سے
ہر انگ سے جدا
تری اس رمز بھری دنیا سے
مجھ کو کیا۔۔۔۔
بھلا مجھ کو کیا۔۔۔۔؟
!!ہاہاہا
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں