آئینہ نے مجھے ششدر کردیا
جھریوں بھرا چہرہ
آنکھیں سیاہ حلقوں میں دبی
مسکراہٹ جیسے ہونٹوں پہ کبھی تھی ہی نہیں
ابھی سوچ میں تھی کہ
کون ہے یہ اجنبی سی…. ! ؟
کہ ابھر آئی
اک حسین لڑکی
مرے عکس سے پوشیدہ کہیں
اور میں ہنس دی
….قسم لے لے
اب بھی ہوں میں تیرے جتنی
میں نے اسے دیکھ کے سرگوشی کی
اور آئینے کو
!حیراں چھوڑ دیا
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں