پروفیسر

Professor sitting on floor pics

میں ڈاکٹر پروفیسر کچھ نہیں بننا چاہتی تھی۔۔۔۔ مجھے فلمی ہیروئینز اچھی لگتی تھیں وہی بننا چاہتی تھی ۔۔۔ ہاہاہا
مگر چپ چاپ امی جی کی خواہشوں کے احترام اور روزمرہ کے بچوں کے اسکولی کالجی معمول کے مطابق اور کچھ اپنے شوق علمی میں پڑھائی کرتی رہی ۔۔۔ خلاف خواہش ٹیچنگ کا انتخاب ہوگیا اور پروفیسر بن گئی ، ہاں ایک بات اسکولی ایج سے بھی پہلے اگر کوئی مجھ سے پوچھتا تھا
“بڑے ہوکر کیا بنوگی؟”
تو میں بڑی ادا سے کہتی تھی
“پروفیسر “
اگرچہ میرے فرشتوں کوبھی پتہ نہیں تھا پروفیسر کس چڑیا کا نام ہے کہیں سے سن لیا ہوگا
مگر اللہ نے وہی خواہش اور اسکا اظہار بہت پیار سے قریب ہوکر سنا تھا شائید ۔۔۔
مجھے پہلے پتہ ہوتا تو کہہ دیتی امریکی صدر یا ملکہء برطانیہ ۔۔۔ہاہاہا
یا مارک زرق برق ہی بن جاتی۔۔۔
یا ۔۔۔ یا ۔۔وہ کون ہے جس کا مجھے نام نہیں آتا ۔۔۔۔ہاہاہا
شکر الحمد للہ بڑا کرم ہے میرے رب کا قطع نظر ہنسی مذاق کے میں بہت خوش ہوں اور مطمئن ہوں اپنے آپ سے اور اللہ کی رحمت اور نوازشوں سے ۔۔۔ اللہ اپنی رحمتوں کا سلسلہ دراز اور بے شمار رکھے اور حاسدوں کے حسد اور بری نظر سے بچائے آمین ثم آمین

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More