وہ لوگ جن کے سر پہ بال ہیں تھوڑے یا زیادہ اور جو کبھی بال خضابی سیاہ کر لیتے ہیں کبھی آلکس کے مارے سفید بگلے بن جاتے ہیں اور لمبے عرصے تک بڑھاپے کی نمائندگی اور نمائش پر افسردہ رہتے ہیں ان کے لئے ایک ماہر بیوٹیشن یعنی میرا مشورہ ہے اگر آپکے بال مکمل سفید ریشم میں تبدیل ہوچکے ہیں تو دوبارہ جوانی کی طرف منہ کالا سوری سر کالا کرتے ہوئے جما جما کے خضاب کی تہیں نہ لگائیں بلکہ ہلکے ہلکے برش کے اسٹروک مارتے ہوئے سارے سر کو ملگجا سا پینٹ کر لیں کچھ بال کالے کچھ سفید سرمئ سی کھچڑی بن جائے گی اور آپ مکمل بوڑھے یا ناممکن جوان کی بجائے سرمئی ادھیڑ عمرے لگیں گے
خواتین کو اس سے استثناء حاصل ہے وہ کسی بھی برینڈ کا بلیک سے بلونڈ تک ہئیر کلر لیں اور اپنے کامپلیکشن کی پرواہ کئے بغیر ڈٹ کر لگائیں کلر جتنا لائٹر نوٹ پہ ہوگا جوانی اتنی ہی دیوانی نظر آئے گی
ہاں اگر آپ میری طرح اپنی زلفوں پہ خاطر خواہ توجہ دینا چھوڑ دیں سستی کی وجہ سے تو آپ انٹیلیکچوئلزم سے بھر پور ایک شخصیت کا روپ دھار لیں گے / گی
انجوائے یور لائف.
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں