خواب تو خواب ہی ہیں
بامعنی یا بے معنی
کچھ بھی ہو سکتے ہیں
رنگوں کی قوس قزح میں رقصاں کبھ
اور کبھی
کیچڑ میں لتھڑے
گھٹاٹوپ اندھیروں سے لڑتے
ظلمات سے نبرد آزما ہو
جب
دن کے ہاتھ میں
ناقابل بیاں کلفت ہو
اور رات کے اذیت ناک لمحوں میں
ٹوٹتے تاروں کی بارش سے
!!زمیں سنگسار ہوتی ہو
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں