گھنٹوں بیٹھ کے سوچتے رہنا
اک سمت کو نظر ٹکائے
پاگل پن تو لگتا ہوگا
مگر
سوچ کا سفر
اگر کوئی طے کر پائے تو
اسے پتہ چلے کہ
خیال کی رفتار روشنی سے آگے ہے
نظر یک ٹک ہے
اور خیال کائنات کو سر کرچکا ہے
دیوانگی کا سفر
خدا سے مل چکا ہے
کوئی کیا جانے !؟
اس دیوانگی کا بھید
دیدہ وری کے راز
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں