اس نے کہا
تم ہنسی کیوں تھی ؟
اور اتنا زیادہ ۔۔۔۔
کہ جیسے بگ بینگ ہوگیا ہو
ستارے جو ٹوٹ گرے تھے
ان کا جرم تم پہ صادر ہے
اور میں بھی ایک بجھا ستارہ ہوگیا ہوں
یار ۔۔۔ میں سمجھی تم بہت اداس ہو
اس لئے وقت میں خو شگواری کا رس گھولنے کو ہنس دی تھی
اب ہنسی اور پھنسی تو نہیں نا!
ہاہاہا ۔۔۔۔
جاو اپنی اداسی سے نمٹو
کہ نمٹنا تمہی کو ہے
کوئی کسی کے لئے کیا کرسکتا ہے
سوائے دعا کے ۔۔۔
سو دعا ہے دعا ہے ۔۔۔ لے لو
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی