تازہ چائےبرسبیل تذکرہ ہے
یوں ہے کہ
یہ تازہ عشق کی غم خواری ہے
جہاں رگ رگ میں شیرینی ہے
وہاں انگ انگ میں چنگاری ہے
اور جل جانے کا خطرہ بھی !
اور جلنے والے تو
سگریٹ کی راکھ میں دبی چنگاری سے بھی
من سلگا لیتے ہیں
اور دھویں کے مرغولوں سے
اک لاشعوری سی دنیا بنالیتے ہیں
کسی پرانے عشق کی یاد میں اک عمر گنوادیتے ہیں
ان سے پوچھنا مت
کیا کھویا۔۔۔کیا پایا
کہ کھونا
ان کی لغت سے کھو چکا ہے
!پانے ہی پانے کی سرشاری ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی