سو رہی تھی تو سویا ہوا تھا وقت صدی بھر کو
جاگی تو تیسری بات پر ہی تین گجر بجا دئیے
دیکھی وقت کی یہ کارستانی !
اب پھر سوتی ہوں
اس کو اپنے ہاتھ میں لے کے
کہ زندگی کا دورانیہ
کچھ اور بڑھ جائے ۔۔۔۔
اور میں بہت سے خواب دیکھ لوں
کہ میں خوابوں کی خوراک پہ زندہ ہوں
تم کیا سمجھے پھول کھاتی ہوں ؟
نہیں ۔۔۔ ہاں ۔۔۔
ایسا بھی نہیں اب
ہاں خواب میں پھول اگاتی ہوں
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی