دعا کو
دل میں رہنا چاہیے
یا ہوا کو
سونپ دینا چاہیے
کہ زیر بار تمنا،
فضا کا بھی نفس نفس
دعا بار ہو جائے
اورذرہ ذرہ
محو مدعا ہو جائے
پھر چاہے وہ
سنا ان سنا کردے
یا اپنی مرضی کا فیصلہ،
اور کیا عجب کہ
مجھ پہ مہرباں ، ہوجائے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی