مجھے حیرت ہے
جس نے ہولو کاسٹ سہا ہو
وہ غزہ پہ بمباری کیسے کرسکتا ہے ؟
جس نے گائے کا دودھ گئو ماتا کہہ کے پیا ہو
وہ انسان کی ماں سے کیسے بیٹے چھین سکتا ہے
جس نے رحمت اللعالمین کہہ کے نبی کا نام لیا ہو
وہ عالم میں اس نام پہ
لہو کیسے اچھال سکتا ہے
جس نے سولی پہ سچ کو چوم لیا ہو
اس کا نام لیوا دنیا کو
سولی پہ کیسے ٹانگ سکتا ہے
بند کرو مذہب کے نام پہ یہ مضحکہ
انسانوں کی نسل کشی کا
مذہب سب سچے ہیں
پیغمبر سب صدیق ہوئے
تم سب کے سب ماننے والے جھوٹے ہو
توبہ کرو
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی