جو چاہوں میں ہوجایا کر
اور ہوکر پھر پچھتایا کر
کہنا کیا ہے آخر مجھ کو
مت پوچھ یہ سمجھ جایا ک
میں خود مشکوک ہوں اپنی باتوں پہ
پر تجھ کو قسم ہے مان جایا کر
کیسے ویسے کوئی جواب نہیں ہے
تو رب پہ ایمان تو لایا کر
ہاہاہا۔۔۔ اتنی باتیں کرلیں
گھنٹوں سوچ میں پڑجایا کر
کیا تنہائی لپیٹے پھرتا ہے
کہیں آیا کر کہیں جایا کر
تیز تیز یہ بات ہوئی ہے
جلدی جلدی سمجھ جایا کر
سب اپنی موت آپ مرے گا
ظلم سے نہ گھبرایا ک
تو اپنے دیوں کا بندوبست کرلے
کبھی ساتھ چراغاں منایا کر
دن پھر ہنس کر جاگا ہے
تو سب کی خیر منایا کر
سیر کو ساری دنیا پڑی ہے
کمرے سے نکل بھی آیا ک
یہ اونچا نیچی آنا کانی
دنیا کے پیچھے نہ پڑجایا ک
مان لے مری بات اک تو
کبھی خود کو بھی سمجھایا کر
شام بھی روز ہی ڈھلتی ہے
ایویں نہ سوچ میں پڑ جایا ک
مانا مجھ میں غلط بہت ہے
لکھت ہے صحیح سے پڑھ جایا کر
کر کر کر اور سب تو کر
مجھ سے توقع نہ لگایا کر
ایک بات ہے بہت پتے کی
جو بھی ہو مت گھبرایا کر
ہنسی کا فوارہ اچھل رہا ہے
میری مستی سمجھ بھی جایا کر
باتوں میں گو بچپنا ہے
بڑی بہن سمجھ کے مان جایا کر
میں گھر سے کھانا لے آوں گی
تو اپنا ٹاٹ بچھایا کر
ہاہاہا۔۔۔ اتنی باتیں کرلیں
گھنٹوں سوچ میں پڑجایا ک
کہنا کیا ہے آخر مجھ کو
مت پوچھ یہ سمجھ جایا کر
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی