اس دنیا میں میرا اک دوست ہے
اسکے ہوتے مجھے کسی کی پرواہ نہیں
سارے بگاڑ وہ سنوار دیتا ہے
کبھی کہ میرا واویلا بھی وہ سنتا تھا
کیا ہے…….؟ کیوں ہے…..؟
کیا…. کیوں…پھر کھلنے لگا
تو بے اختیار
اس پہ پیار آگیا
الجھاؤ ایسا سلجھانے والا
پریشانیوں کے پتھر یوں اٹھانے والا
کہ بس…بس
ہاتھ پہ ہاتھ دھرے ہوں
کہ سب اسکا ذمہ
اور اس سے بڑا ذ مہ کس کا؟
خوش اسلوبی کا
انتظام و انصرام ہے ہر دم
اسکی طرف توجہ ہے میری
کہ وہ بھی میری طرف متوجہ ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی